• news

کیمرون کی مسجد میں خودکش دھماکہ‘ 10نمازی شہید‘ ایک زخمی

یائوندے (آئی این پی) وسطی افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں ایک مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے نماز فجر کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 10 نمازی شہید ہوگئے جبکہ ایک نمازی شدید زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے گزشتہ ایک سال سے پڑوسی ممالک چاڈ، نائیجر اور کیمرون میں خودکش دھماکوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ بوکو حرام خودکش حملوں میں خواتین خودکش بمباروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ بھی بوکو حرام کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن