پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بد ستور مندا کے ایس ای 100 انڈیکس 32200 نفسیاتی حد سے بھی گر گیا
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستا ن سٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس )اپنے قیام کے تیسرے دن بدھ کو میں مندی کا شکار رہا اور 100انڈیکس32200 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت9.39 فیصد کم جبکہ60.79 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 32484پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی اور گزشتہ دنوں بروکریج ہاؤس کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے اثرات کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہو ں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس111.48 پوائنٹس کمی سے 32154.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 25 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار 125 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 67 کھرب 88 ارب 75 کروڑ 4 لاکھ 19 ہزار 60 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر بدھ کو 11کروڑ54 لاکھ 43 ہزار 700 شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 1 کروڑ 19 لاکھ 66 ہزار 800 شیئرز کم ہے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایم آئی30 انڈیکس 162.96 پوائنٹس کمی سے 54953.81 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 74.83 پوائنٹس کمی سے 18764.08 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس111.48 پوائنٹس کمی سے 22384.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔