• news

لاہور چیمبر ممبران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہیں: شیخ ارشد

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کلیکٹریٹ آف کسٹمز کی جانب سے لاہور چیمبر کے ممبران کو کسٹمز کے مختلف مراحل سمجھانے کے لیے تربیتی سیشنز منعقد کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ تجویز کلیکٹر کسٹمز (اپریزل) محمد صادق نے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈرائی پورٹ کے کنوینر محمد صدیق ریحان کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران پیش کی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے جبکہ اپنے ممبران کو کسٹمز کے مختلف مراحل کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرنے کو تیا رہے۔ ملاقات کے دوران لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر محمد صدیق رانا نے تاجر برادری کو لاہور کلیکٹریٹ، ڈرائی پورٹ مغلپورہ، ڈرائی پورٹ این ایل سی ٹھوکر نیاز بیگ، ڈرائی پورٹ پریم نگر، واہگہ اور ایئر پورٹ پر درپیش مشکلات اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ 

ای پیپر-دی نیشن