چنیوٹ: فضائیہ کا ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ
چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ کے نواحی علاقہ میں فنی خرابی کے باعث پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث چنیوٹ کے نواحی علاقہ پبروالا میں سیم نالہ سے منسلک قبرستان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او شوکت علی خان کھچی، ڈی پی او عبدالقادر قمر، خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ، ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122کے اہلکار محمد علی نے تبایا کہ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔