14 برس سے کم عمر بچے بھٹہ پر کام نہیں کر سکیں گے: آرڈیننس جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے مشقت کی روک تھام کیلئے آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈیننس 2016 کے تحت 14سال سے کم عمر بچوں کے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے پر پابندی ہوگی قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کو کم سے کم ایک ہفتہ اور زیادہ سے زیادہ 6ماہ قید اور 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی بھٹہ مالکان ورکرز سے تحریری معاہدہ کریں گے جس میں ایڈوانس لی گئی رقم، مزدوری، ایڈوانس لی گئی رقم کی ادائیگی کا شیڈول و دیگر تفصیلات درج ہونگی ورکر یا مالک ایک ماہ کے نوٹس پر کنٹریکٹ معطل کر سکیں گے مالکان 6ماہ کے اندر آرڈیننس کا مکمل اطلاق کرنے کے پابند ہوں گے اور جبری مشقت کی مکمل روک تھام کریں گے۔