• news

شرمین عبید کی ایک اور فلم اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلم اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے فلمساز شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عبید چنائے کی فلم ’’اے گرل ان دا ریور دا پرائس آف فارگیونس‘‘ کی وزیراعظم ہائوس میں خصوصی نمائش متوقع ہے۔ شرمین عبید چنائے کی فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی ہے۔ وزیراعظم نے غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کیلئے مناسب قانون سازی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بہترین فلم کیلئے ’’دی بگ شارٹ‘‘ برج آف سپائیز، بروکلین، میڈمیکس، فیوری روڈ، دی مارٹن، دی ریویرنیٹ، روم، سپاٹ ٹیسٹ بھی نامزد کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن