پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین بین الاقوامی ترقی کے شیڈو وزیر مملکت مقرر
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لیبر پارٹی کے برطانوی رکن پارلیمانی پاکستانی نژاد عمران حسین بین الاقوامی ترقی کے شیڈو وزیر ملکت مقرر کر دئیے گئے۔ یورپ میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں تقرری کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے عمران حسین نے کہا اس سے اہم عہدے پر تقرری برٹش پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کیلئے فخر کی بات ہے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد غریب اور مستحق لوگوں تک پہنچے۔ پاکستان میں غریبوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اپنی آواز بلٰند کرتا رہوں گا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ