• news

ڈسکہ : وکلا قتل کیس سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو چار بار سزائے موت

گوجرانوالہ/ڈسکہ / لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار + اپنے نامہ نگار سے) خصوصی عدالت نے ڈسکہ میں صدر با ر ڈسکہ سمیت دو وکلاءکے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ کو 4 مر تبہ سزائے موت 30 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصےل کے مطابق سینٹرل جیل کے کو رٹ روم میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے مقدمہ قتل اور اقدام قتل کیسوں کی سما عت ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج چوہدری امتیاز احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے صدر بار ڈسکہ رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ شہزاد وڑائچ کو 4 مرتبہ سزائے موت مجموعی طور پر تیس سال قید، 4 لا کھ روپے جرمانہ اور 4 لاکھ روپے مقتو لین کے ورثاءکو معاوضہ کی ادائیگی کی سزا اور اقدام قتل کے مقدمہ میں سابق ایس ایچ او کو بری کر نے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 25 مئی2015 کو ڈسکہ ٹی ایم اے آفس میں وکلاءکو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ پر صدر بار ڈسکہ رانا خالد عباس کی ایس ایچ او سٹی ڈسکہ شہزاد وڑائچ کے سا تھ تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر ایس ایچ او نے فائرنگ کر کے صدر بار رانا خالد عباس ان کے ساتھی ایڈووکیٹ عرفان چوہان کو قتل اور سمیع اللہ ملہی ایڈووکیٹ کو زخمی کر دیا تھا، وقوعہ کے7 ماہ 20 دن بعد فاضل جج نے کیس کا فیصلہ سنایا، اس مو قع پر جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت تھی عدالت کا فیصلہ سنتے ہی سینٹرل جیل کے باہر موجود وکلاءنے وکلاءاتحاد زندہ بادکے نعرے لگائے جبکہ کیس کا فیصلہ سنتے ہی سینٹرل جیل میںموجود مجرم شہزاد وڑائچ کے عزیز و اقارب ایک دوسرے کو گلے مل کر روتے رہے۔ عدالتی حکم کے بعد ڈسکہ میں وکلاءنے انصاف ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ علاوہ ازیں لاہور بار کے نو منتخب صدر ارشد جہانگیر جھوجہ نے کہا کہ عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے۔ عدالتی فیصلے پر لاہور بار آج یوم تشکر منائے گی۔ مدثر چوہدری سےکرٹری لےگل اےجوکےشن کمےٹی پنجاب بار کو نسل، رانا انتظار چئرمےن لےگل اےجوکےشن کمےٹی نے کہا کہ حق کی فتح ہوئی ہے۔ اس حوالے سے لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس کی صدارت رانا انتظار چئرمےن لےگل اےجوکےشن کمےٹی پنجاب بار کو نسل نے کی۔ اجلاس مےں مدثر چوہدری سےکرٹری لےگل اےجوکےشن کمےٹی ، مرزا حسےب ، رانا عمران جاوےد، ارسلان صدےق، رانا طاہر ، ہماےوں چوہدری، وسیم کھٹانہ و دیگر نے شرکت کی۔مدثر چودھری نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت مےں وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہےں۔ مسز فرح اعجاز بےگ وائس چئےرپرسن، چوہدری عبدالسلام چیئرمےن اےگزےکٹو کمےٹی پنجاب بار کونسل و دےگر ممبران پنجاب بار کونسل نے سابق ایس ایچ او تھانہ ڈسکہ شہزاد احمد وڑائچ کو قرار واقعی سزا ملنے پر اطمےنان کا اظہار کےا۔
ڈسکہ وکلاء/ قتل کیس

ای پیپر-دی نیشن