بیگم کلثوم نواز چیف گرلز گائیڈ بن گئیں، حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خاتون اول بیگم کلثوم نواز چیف گائیڈ آف پاکستان بن گئیں۔ وزیراعظم آفس میں بیگم کلثوم نواز کو گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف گائیڈ بنانے کی تقریب ہوئی۔ قومی کمشنر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن نزہت صادق نے بیگم کلثوم نواز سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کا کردار اہم ہے۔