ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے درمیان بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کا معاہدہ
اسلام آباد (آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت اے ڈی بی بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے 7کروڑ 24لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اے ڈی بی کے نمائندے نے دستخط کئے۔
معاہدہ