فراڈ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی تعداد 1600 سے بڑھ گئی
لاہور ( میاں علی افضل سے) پنجاب میں فراڈیوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے جیلوں میں قید فراڈ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ملوث ملزموں کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئی۔ سب سے زیادہ فراڈ زمینوں کی خریداری اور فروخت میں کئے گئے ان فراڈیوں میں خواتین بھی شامل ہیں پنجاب کی جیلوں میں فراڈ اور بوگس چیک کے مقدمات میں ملوث مجموعی قیدیوں و حوالاتیوں کی تعداد 1643 ہے جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں جیلوں میں فراڈ کے مقدمات میں موجود حولاتیوں کی تعداد 6سو26ہے جن میں فراڈ کے مقدمات میں ملوث 5خواتین بھی شامل ہیں ان افراد کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ 59افراد کو فراڈ کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر سزائیں مل چکی ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ملوث مجموعی حوالاتیوں کی تعداد 838 ہے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔ جبکہ بوگس چیک دینے کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر120افراد کو سزائیں دی گئیں جو جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔