• news

سمجھوتے کے تخت بری ہونیوالے ملزموں کے خلاف دہشتگردی مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری عابد رضا سمیت دہشتگردی کے مقدمات میں سمجھوتے کے تحت رہائی پانے والے ملزمان کے مقدمات کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے جو رواں مہینے ان کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ یہ حکم انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز جاری کیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے بتایا کہ جن دہشتگردی کے مقدمات میں سمجھوتہ ہوا ہے اور ملزمان بری کئے گئے ہیں وہ مقدمات اکٹھے کردیئے گئے ہیں اور ان کیلئے لارجر بنچ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جو ان سارے معاملات کی سماعت کرے گا، اس مقدمے کو بھی وہی بنچ سنے گا ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جب مقدمے کی سماعت شروع کی تو استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے عابد کے ساتھ ساتھ تین دیگر ملزمان کو بھی نوٹس جاری کئے تھے جن میں سے ایک غلام رسول پیش ہے جبکہ دو دیگر ملزمان غضنفر اور نجیب نے نوٹس وصول نہیں کئے ہیں اور وہ کراچی چلے گئے ہیں جس پر عدالت نے ان کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن