• news

افغانستان :ڈرون حملہ سربراہ کالعدم لشکر اسلام کے بیٹے سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

کابل (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقے نا زیان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کے بیٹے سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدپر واقع افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ کیا جس میں دہشت گرد مارے گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔ یہ ڈرون حملہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف ڈرون حملوں میں کامیابی سے کئی بڑے آپریشن مکمل کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن