ملتان: خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچیوں کی پیدائش،دو کا سر اور دھڑ جڑا ہوا ہے، آپریشن کے ذریعے ایک کو بچایا جائیگا
ملتان (نمائندہ خصوصی) بختاور امین ہسپتال میں خاتون نے تین بچیوں کو جنم دیا ہے جس میں دو کا سر اور دھڑ جڑا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ محمود کوٹ کے رہائشی مظہر عباس کی بیوی نے بختاور امین ہسپتال میں گزشتہ روز تین بچیوں کو جنم دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے دو بچیوں کا سر اور دھڑ آپس میں جڑا ہوا ہے جبکہ دل اور جگر ایک ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں آپریشن کے ذریعے ایک بچی کو بچایا جا سکے گا۔
بچیاں پیدائش