• news

عدلیہ اور ججز کیخلاف تقریر: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن )عدلیہ اور ججز کے خلاف تقریر کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست د ائر کردی گئی درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سپیکر سندھ اسمبلی، الیکشن کمشن سمیت متعلقہ اداروں کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ نے جو بیان دیا ہے وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، انہیں ان کے منصب سے الگ کر دیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت ان کو نااہل بھی قرار دیا جائے اور اب تک جتنے واجبات اور مراعات انہوں نے حاصل کی ہیں وہ بھی واپس لی جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن