وزیراعظم کی طرف سے ضمنی الیکشن کے موقع پر اعلان کئے گئے ڈھائی ارب جاری کئے جائیں، جہانگیر ترین کا وزیر خزانہ کو خط
لاہور (این این آئی) این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جہانگیر خان ترین نے اڑھائی ارب روپے کا پیکج دینے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوخط لکھ دیا جبکہ خط کے ساتھ وزیراعظم کے 6 نومبر کو خطاب کی سی ڈی بھی بھجوائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران حلقے کی عوام کیلئے اڑھائی ارب روپے کا پیکج دینے اعلان کیا تھا۔ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے ڈھائی ارب روپے جاری کئے جائیں۔