منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے لئے سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کےلئے سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کرنے پر کام شروع کر دیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کی سزائیں تجویز کی جائیں گی۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے قوانین کو مزید سخت کیا جائے اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
سزائیں