کنٹرول لائن پر دراندازی، فائرنگ جاری ہے: بھارتی آرمی چیف کا الزام
نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی آرمی چےف جنرل دلبےر سنگھ نے الزام عائد کےا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز سرحد پار حملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہےں، چےن کے ساتھ سرحدی صورتحال مےں بہتری آئی ہے، بھارت چےن کے ساتھ سرحدی امور پر تعمےری بات چےت چاہتا ہے۔ جمعہ کو بھارتی مےڈےا کے مطابق آرمی ڈے کی پرےڈ کے موقع پر صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل دلبےر سنگھ نے کہا بھارت اور چےن کے درمےان سرحدی معاملات کو افہام و تفہےم کے ساتھ حل کرنے کے حوالے سے مثبت پےش رفت ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھاکہ مختلف چےنلجز کا مقابلہ کرنے کےلئے جدےد ہتھےار اور آلات ضروری ہےں۔ حکومت نے گزشتہ اےک سال مےں بڑی تعداد مےں جدےد ہتھےاروں اور آلات کی منظوری دی ہے جو خوش آئند ہے۔ فوج کےلئے نئی آرٹلری بندوقےں، مشےنی افواج کی اپ گرےڈےشن، آرمی اےوی اےشن کی صلاحےتوں مےں اضافہ ترجےح تھی۔
الزام