• news

اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات ہیں، نواز شریف کی آخری بقا پارلیمنٹ ہے، منہ نہ چھپائیں: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے روٹ پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت مغربی روٹ پر 5/4 ارب روپے لگاتی تو اعتراضات سامنے نہ آتے حکومت چاہتی ہے کہ مغربی روٹ پر پہلے کمائے حکومت سے بارہا کہا ہے کہ اہم معاملات پر بریفنگ دے پٹھانکوٹ واقعہ اور 34 ملکی اتحاد میں شمولیت پر حکومت بریفنگ دے۔ حکومت کو ہر مسئلے پر آگاہ کیا مگر پھر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ ہمیں جمہوریت اور پارلیمنٹ زیادہ عزیز ہے۔ میاں صاحب پارلیمنٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں انہیں پارلیمنٹ میں آنا چاہئے اور پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ نواز شریف کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہئے۔ انہیں بچانے میں سب سے بڑا کردار پارلیمنٹ کا تھا۔ وزیراعظم کے ایوان آنے سے متعلق بل لایا گیا جسے مسترد کردیا گیا۔ میاں صاحب آپ کی آخری بقا پارلیمنٹ ہے اس سے منہ نہ چھپائیں، پتہ نہیں حکومت اپنے پاﺅں پر کیوں کھڑی نہیں ہوتی۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن