• news

قیام امن تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رہیگا : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ سٹریٹ کرائم کنٹرول پروگرام تیار کر لیا ہے۔ ڈی جی رینجرز نے تاجر رہنما¶ں کی درخواست پر ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر میں دس ہزار رینجرز اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ رینجرز کو تاجر برادری کی حمایت حاصل ہے۔ تاجر برادری کی حمایت سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ دو سال قبل خصوصی اختیارات دئیے گئے، کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ قیام امن تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی جی رینجرز

ای پیپر-دی نیشن