لوہاری آتشزدگی کی تحقیقات جاری، فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) لوہاری گیٹ کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے۔ فرانزک لیبارٹری کی جانب سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آئندہ 4 روز میں بھجوائی جائیگی جبکہ اہل علاقہ سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ہی لگی۔ پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس گھر میں رہائش پذیر تینوں فیملیوں کا جھگڑا چل رہا تھا اور کیس عدالت میں بھی زیرسماعت تھا، پہلی منزل پر رہنے والے عطا کا دوسری مزل پر رہنے والی گلشن بی بی اور شاہد سے جھگڑا تھا۔
تحقیقات جاری