• news

مسئلہ کشمیر پر گول میز کانفرنس 20 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی‘ حریت قیادت کو دعوت نامے موصول

اسلام آباد + سرینگر + نئی دہلی (کے پی آئی) مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس 20 جنوری کو شروع ہو گی۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے حرےت لےڈروں کو باضابطہ طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ممبر اسمبلی لنگےٹ انجےنئر رشےد کو بھی دعوت دی گئی۔ ےہ کانفرنس21 جنوری تک جاری رہے گی۔ کئی ایک حریت رہنماوں کو آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان کی طرف دعوتی مکتوب موصول ہوگےا ہے۔ ان مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے سےد علی گےلانی، حرےت کانفرنس (ع) کے چےئرمےن مےر واعظ عمرفاروق، شبےر احمد شاہ، محمد ےوسف نقاش، ظفر اکبر بٹ ، حکےم عبدالرشےد، آغاسےد حسن اور آسےہ اندرابی شامل ہےں۔ تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنی تعداد میں حریت لیڈر کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔ تاہم ممبر اسمبلی لنگےٹ انجینئر رشید نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بہت جلد آزاد کشمےر کے صدر کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ کشمیری لوگوں کی قربانیوں‘ خواہشات اور حقوق کی بازیابی کے لئے ضروری ہے کہ دونوں اطراف کشمیرکے سیاسی لیڈران‘ دانشور اور عام لوگ نہ صرف ایک دوسرے کو سمجھیں بلکہ ایک دوسرے سے تعاون کر کے دونوں ممالک کو تنازعے کے منصفانہ حل کے لئے آمادہ کریں۔دوسری طرف مقبوضہ کشمےر کے قصبے پلوامہ مےں جمعہ کو مسلسل 15ویں روز بھی ہڑتال رہی اس دوران بھارتی فورسز نے گرفتار 53 افراد مےں سے 24 نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصےلات کے مطابق پلوامہ میں مقامی سول سوسائٹی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کشمیری نوجوانوں کی رہائی پر پیدا شدہ تعطل کے بعد 15ویں روز بھی قصبے میں ہڑتال رہی۔ اس دوران پورے قصبے میں دکانیں‘ کاروباری ادارے اور ٹریفک بند رہی دفاتر میں ملازمین کی حاضری برائے نام رہی۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک معمولی معاملے پر ہٹ دھرمی اختیار کی ہوئی ہے جسکے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ پولیس نے اب تک53افراد کو قصبے اور اسکے ملحقہ علاقوں سے گرفتار کیا۔ پہلے یہ بات بتائی گئی تھی کہ24نوجوانوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی نوجوان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا۔ غور طلب بات ہے کہ کئی نوجوانوں کے والدین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں نوجوانوں کو تلاش کیا جا رہا ہے جو گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں۔ نےشنل پنتھرز پارٹی کے سرپرست پروفےسر بھےم سنگھ نے بھارتی صدر پر زور دےا کہ وہ اپنے آئےنی اختےارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمےر اسمبلی کو تحلےل کر دےں تاکہ ستمبر مےں نئے انتخابات ہو سکےں۔ جنتر منتر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں و کشمےر کو مزےد تباہی اور امتےاز سے بچانے کے لئے جموں اور کشمےر کی جڑواں رےاستوں کے قےام کے واضح پےغام کے ساتھ نئے انتخابات کرائے جائےں۔ کشمےر پر دہلی سے درآمد خونی حکمران جموں پردےش کے لےڈروں کا استعمال کرکے اقتدار پر قابض ہےں۔ جبکہ صدر جمعےت اہلحدیث جموں وکشمےر پروفیسر غلام محمد بٹ نے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمےرےوں کو حق خود ارادےت دےئے بغےر خطے مےں امن قائم نہےں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو انتہا پسند جنونی اور دہشت گرد جتلا کر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کی صاف و مطہر شبےہ کو بگاڑنے کا جو مذموم عمل جاری ہے ان کے خاکوں میں رنگ بھرنے کے لئے کچھ ننگ ملت لوگوں کا کردار بھی کچھ کم گھنا¶نا نہیں ہے۔
گول میز کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن