• news

بھارتی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس‘ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت پر غور

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر نئی دہلی میں اہم اجلاس ہوا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد منوہر پاریکر اور راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پٹھانکوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امور پر گفتگو کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن