رات 10 بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
؎لاہور (وقائع نگار خصوصی) رات دس بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اور میرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ گھروں میں بھی دس بجے کے بعد تقریبات پر ضلعی انتطامیہ مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے۔ رات دس بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اور میرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔