فیروزوالہ: گھریلو ناچاقی پر نوجوان کمالیہ میں محنت کش نے زندگی ختم کر لی
فیروزوالہ + کمالیہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں محنت کش سمیت 2 افراد نے خودکشی کر لی۔ فیروزوالہ میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان عمران نے اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔علاوہ ازیں کمالیہ کے محلہ فتح پور کے 47 سالہ محنت کش ریاض نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال کمالیہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
خود کشیاں