جکارتہ دھماکے، دہشت گردوں نے کوڈ ورڈ ’’کنسرٹ‘‘استعمال کیا :پولیس حکام‘ 3 افراد گرفتار
جکارتا(آئی این پی )انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دھماکے سے پہلے دہشت گردوں نے کوڈ ورڈ ’’کنسرٹ‘‘ کا استعمال کیا تھا،حملوں کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکوگرفتار کر لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔