• news

پرائس کنٹرول اور ملاوٹ کے خلاف مہم جاری ہے: ثاقب علی

بہاول پور(نامہ نگار) بہاولپور ڈویژن میں پرائس کنٹرول اور ملاوٹ کے خلاف مہم جاری ہے اور ڈویژن بھر میں اس مہم کے دوران 2307دوکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ جس دوران 566افراد قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ یہ بات ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ثاقب علی عطیل نے آج یہاں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف 39مقدمات درج کئے گئے اور 5افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7لاکھ 67ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن