• news

پنجاب: 18اضلاع کے دیہی مواضعات کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا کام شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر)پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریو ینو کے مطابق ابتدا میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز منصوبہ پنجاب کے 18 اضلاع کے دیہی مواضعات کے اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کیلئے شروع کیا گیا بعدازاں اس منصوبہ کا دائرہ کار 18 اضلاع سے بڑھا کر پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے کم و بیش 25 ہزار دیہی مواضعات تک بڑھا دیا گیاان مواضعات میں مالکان اراضی کی تعداد قریباٰ 3 کروڑ تھی تاہم منصوبہ بندی سے لیکر عملدرآمد کے آغاز کے دوران مزید تحقیقات سے معلوم ہو ا کہ تمام دیہی اراضی کے مالکان کی تعداد 5.5 کروڑ سے زائد ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن