ملازمین نے انتھک محنت سے ثابت کر دیا: ایم سی بی بینک کی نجکاری بہترین عمل تھا: ریافت خان جدون
لاہور (کامرس رپورٹر) ایم سی بی بینک کے ملازمین کی انتھک محنت اور جدوجہد نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ ایم سی بی بینک کی نجکاری ایک بہترین عمل تھا جس نے مالیاتی سیکٹر میں خدمات، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور حکومتی آمدنی کی مد میں کامیابی کی مثال قائم کی ہے جبکہ ایم سی بی بینک کے مطمئن صارفین اس کی سب سے بڑی تصدیق ہے۔ یہ بات ایم سی بی بینک اسٹاف یونین کے صدر ریافت خان جدون نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں خاندانوں کی ترقی بھی بینک کی نجکاری سے جڑی ہے۔ بینک میں نجکاری کے بعد سے ملازمین کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔