پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف رپورٹ حقائق کے برعکس ہے: آئی پی آر
لاہور(کامرس رپورٹر) انسٹیٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں آئی ایم ایف کی حالیہ جائزہ رپورٹ کو حقائق کے برعکس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ میں کافی معلومات غلط ڈیٹا کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔ آئی پی آرکے حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ انگلی کی طرف سے ایک کانفرنس میں پاکستانی معیشت کے بارے میں بتائے گئے جوابات حقائق پر مبنی نہیں بلکہ اس میں بہت سی غلط معلومات دی گئی ہیںاس سلسلے میں پہلی غلط معلومات قیاس آرائیوں پر مبنی ہے کہ اگر کپاس کی فصل ٹھیک نہ ہوئی تو جی ڈی پی گروتھ پر اثر انداز ہو گی جس سے جی ڈی پی گروتھ نیچے آ جائیگی۔ اسکے علاوہ یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اگر کمی جاری رہی تو جی ڈی پی گروتھ 2015-16ء میں 3فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔ آئی پی آر نے ایسی قیاس آرائیوں کو اپنے حقائق نامہ میں یکسر مسترد کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ کے دوسرے نقطے کے مطابق پاکستان میں پچھلے 10سال میں غربت کی شرح کم ہوئی ۔