• news

قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف نیشنل لیبر فیڈریشن 20 جنوری کو احتجاج کریگی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) منافع بخش اداروں، واپڈا، پیپکو، پی آ ئی اے، سٹیل مل، ٹیلی فون اور دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف نیشنل لیبر فیڈریشن 20 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی اور منافع بخش اداروں کی بندر بانٹ کسی صورت میں نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن