• news

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم‘ دیہات میں رہنے والوں کی خوشحالی نصب العین ہے : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی زیر صدارت اجلاس میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے دوسرے مرحلے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ”پکیاںسڑکاں سوکھے پینڈے“ پروگرام دیہی معیشت کی خوشحالی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 150 ارب روپے کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دیگا اور پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا اتنا بڑا پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا بڑا پروگرام شروع کیا گیا۔ 2017-18ءتک کئی سو کلومیٹر طویل سڑکوں کا جال بچھا دیا جائیگا۔ اس پروگرام سے دیہات اور شہروں کا فاصلہ سمٹ جائیگا۔ دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کے پروگرام پر 2017-18ءتک 150 ارب روپے خرچ کےے جائےں گے جس سے صوبہ پنجاب کی دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کا کام مکمل ہوگا اور دےہی زندگی مےں معاشی ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اور انکا تحفظ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ سڑکوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے ایک خاص حد سے زائد وزن کی گاڑیاں ان سڑکوں پر نہیں آنی چاہئیں۔ سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے ایکسل لوڈمینجمنٹ کا موثر نظام وضع کیا جائے اور متعلقہ کمیٹی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد سفارشات کو حتمی شکل دے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز تعمیر و بحال ہونے والی دیہی سڑکوں پر اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ کی زیرصدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے پہلے اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر اہم امور کی منظوری کے ساتھ اتھارٹی کے چھ ماہ کے بجٹ کی بھی مشروط منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اتھارٹی کو جدید خطو ط پر استوار کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے وفاقی وزےر پٹرولےم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً گےس سے چلنے والے پاور پلانٹس کے پراجےکٹس کے حوالے سے بات چےت کی گئی۔ شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اظہر حمید ایڈووکیٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود طارق کے بھائی سردار اسحاق خان ایڈووکیٹ، صحافی سجاد میر کی ہمشیرہ، ذوالفقار کھوسہ کی اہلیہ، سونیری بنک کے چیئرمین علاﺅ الدین فراست کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے علاقہ میلاد روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن