• news

یو ٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، پی ٹی اے کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (صبا ح نیوز) پی ٹی اے نے یوٹیوب پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق یوٹیوب سے قابل اعتراض مواد ہٹا کر لوکل ورژن لانچ کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یو ٹیوب کے لوکل ورژن پر قابل اعتراض مواد موجود نہیں، لوکل ورژن کے آنے کے بعد مزید پابندی کی ضرورت نہیں رہی، قابل اعتراض مواداپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اسکو ہٹا دیگی۔ واضح رہے کہ یوٹیوب کو پاکستان میں ستمبر 2012ءسے بلاک کیا گیا تھا، یو ٹیوب بلاک کرنے کا فیصلہ گوگل کی جانب سے توہین آمیز مواد ہٹائے جانے کے انکار کے بعد بلاک کیا گیا تھا۔
یوٹیوب

ای پیپر-دی نیشن