”اسرائیل سے تعلق جرم ہوگا“ تیونس کی پارلیمنٹ میں بل پیش
تیونس (نوائے وقت رپورٹ) تیونس کی ایک سیاسی جماعت پیپلز فرنٹ کے پارلیمانی بلاک نے پارلیمنٹ میں ایک بل کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل سے سفارتی، سیاسی، معاشی یا کسی بھی شکل میں تعلقات کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ احمد الصدق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلسطینیوں سے تیونس قوم کا تعلق کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، عملی مدد ہمارا فرض ہے۔ ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو اسلئے جرم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ آئے روز تیونس کو غیرملکی بالخصوص صہیونی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے نقب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تیونس/ بل پیش