• news

لوہاری آتشزدگی، پوسٹمارٹم رپورٹ نہ آنے سے تفتیش منجمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) لوہاری میں آگ لگنے سے 6افراد کی ہلاکت پر پولیس کی مختلف پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے۔ آگ لگنے پر گھر میں موجود افراد کے باہر نکلنے میں ناکامی پر پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں دروازوں کو کنڈی لگا کر بند تو نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کو فرانزک لیبارٹری کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پوسٹمارٹم رپورٹ بھی جاری نہیں کی جا سکی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر پولیس کی تفتیش آگے بڑھ سکے گی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ اس بات کا تعین کریگی کہ گھر میں موجود افراد جھلسنے سے پہلے ہلاک ہوئے یا آگ کی وجہ سے جھلس کر مارے گئے۔ پولیس کے مطابق آئندہ ایک سے 2روز میں پوسٹمارٹم رپورٹس ملنے کا امکان ہے۔
لوہاری آتشزد گی

ای پیپر-دی نیشن