• news

سانحہ ماڈل ٹاو¿ن: عوامی تحریک کے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(صباح نیوز)عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنے 42 پر عائد فرد جرم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ عوامی تحریک نے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔جس میں یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے اور ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئیں جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ ایک وقوعہ کے نہ تو دو چالان پیش کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل ہوسکتاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں پر عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج

ای پیپر-دی نیشن