• news

پنجاب : ڈپٹی سپیکر تک قبضوں میں ملوث حکومت نااہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے : عمران

ہری پور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پنجاب حکومت انسانوں کی ترقی و فلاح کے بجائے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے غیرمنافع بخش منصوبوں میں قومی وسائل جھونک رہی ہے۔ خیبر پی کے حکومت وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرنے کی بجائے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کےلئے سرماےہ کاری میں مصروف ہے۔ صوبے میں گیارہ کروڑ درخت اگائے جا چکے، آئندہ دو ماہ میں ےہی تعداد دوگنا یعنی 22 کروڑ سے بھی تجاوز کرجائیگی۔ خیبر پی کے میں درختوں کی کٹائی پر نہ صرف مکمل پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ طاقتور ٹمبر مافیا کو بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ موثر انداز میں قابو میں لایا گیا۔ صوبے میں سالانہ تقریباً 200 ارب روپے کی لکڑی چوری کو مکمل طور پر ختم کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے خیبر پی کے میں ”بلین ٹری سونامی تحریک“ کے معائنے کےلئے ضلع ہری پور کے نواح میں شجر کاری مقام کا دورہ کیا اور پودوں کی افزائش و نگہداشت کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔عمران خان نے شکاریوں سے پکڑے قیمتی اور نایاب نسل کے عقاب بھی آزاد کیے۔ مکھنیال کے مقام پر صوبائی حکومت کی جانب سے اگائے پودوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے حکومت بلین ٹری سونامی کے ذرےعے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تغیر کے خطرناک اثرات سے محفوظ بنانے کےلئے بھرپور اور متحرک کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔ خیبر پی کے حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا بلین ٹری سونامی کے تحت خیبر پی کے کے جنگلات کے تحفظ کےلئے صوبائی حکومت کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں اور اس میں مقامی آبادی کا کردار انتہائی مثالی حیثیت کا حامل ہے۔ درختوں کی کامیاب افزائش کی شرح انتہائی اطمینان بخش ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کا ےہ منصوبہ ملک بھر بلکہ پوری دنیا کےلئے اےک مثال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا خیبر پی کے کے مقابلے میں پنجاب میں جنگلات کی کیفیت انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے جہاں چھانگا مانگا جیسے بڑے جنگل میں سے تقریباً 70 ہزار درختوں کا صفایا کیا جا چکا ہے۔ میانوالی میں 50ءکی دہائی میں قائم کےے جانے والے جنگلات بھی صفحہ ہستی سے مٹنے کے قریب ہےں جبکہ چیچہ وطنی اور دیگر مقامات پر قائم جنگلات کا بھی صفایا کیا جاچکا ہے۔ پنجاب کا ٹمبر مافیا اور لینڈ مافیا ملکر مری، راجن پور اور دیگر ڈویژن میں درختوں کی کٹائی اور محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضے کےلئے پوری طرح متحرک ہے اور قانون کے خوف سے مکمل طور پر آزاد ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ڈپٹی سپیکر تک کے عہدے کے لوگ سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث ہیں اور صوبائی حکومت اس حوالے سے مکمل نااہلی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے خیبر پی کے میں ٹمبر مافیا کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہری کی قربانی کے اعتراف میں اس کے فرزند کواعزاز دینے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے میڈیا کو خیبر پی کے میں مختلف مقامات پر اگائے جانے والے درختوں کے جائزے کی دعوت دی اور کہا کہ میڈیا کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جنگلات کی صورتحال اور جنگلی حیات کے تحفظ کےلئے صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا آزادانہ جائزہ لینا چاہےے اور قوم کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا صوبائی حکومت نے ڈبلیو ڈبلیو ایف جیسے عالمی شہرت کے حامل ادارے کو منصوبے کی آزاد مانیٹرنگ کی دعوت دی ہے۔آئی این پی کے مطابق ہری پور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا خیبر پی کے میں درخت اور پنجاب میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اُگائی جا رہی ہے۔ مزید برآں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ( ن) نے انتخابات سے قبل کئے وعدے پورے نہیں کئے۔ انکے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ برسوں سے زیادہ بدتر ہیں، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو دیکھ کر پریس کانفرنس کی۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اب کہا ں گئی انکی تجربے کاری، نوازشریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک غریب ملک میں اورنج ٹرین پر 170 ارب روپے لگے ۔ وفاق کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ پچھلے ڈھائی برسوں میں چار ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا۔ مزید برآں عمران خان نے برین ٹیومر کی مریضہ 6 سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی۔ ایمن کے خطر ناک مرض کے بارے میں عمران خان کو پتہ چلا تو انہوں نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو پیغام بھجوا کر جلد ملنے کیلئے اپنی رہائشگاہ بنی گالا میں بلوا لیا۔ 6 سالہ بچی ایمن نے عمران خان سے ملاقات کے دوران گفتگو بھی کی اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
عمران خان
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن