• news

لاہور : نولکھا سے تصدیق شدہ سم فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، 200 سمیں برآمد، تفتیش جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نولکھا کے علاقہ میں تصدیق شدہ سم فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار۔ 200 سمیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے عمران نامی شخص بائیو میٹرک مشین سے فنگر پرنٹ کروا کر تصدیق شدہ سمیں فروخت کرتا تھا۔ فی سم 2 ہزار سے 7 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا گذشتہ روز پولیس نے چھاپہ مار کر 200 سمیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے سینکڑوں سمیں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

ای پیپر-دی نیشن