• news

پشاور میں سفارتکار کی رہائشگاہ پر حملہ قابل مذمت ہے: افغان وزارت خارجہ، تحقیقات کا مطالبہ

کابل (آئی این پی) افغانستان نے پشاور میں افغان سفارتکار کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے پشاور میںافغان قونصلیٹ کے فرسٹ سیکرٹری جنرل کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے اور افغانستان کو معاملے سے آگاہ کریں۔ افغان سفارتکاروں اور عملے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہے، حملے میں ملوث افرادکا سراغ لگا کر انہیں سزا دی جائے۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان قونصلیٹ کے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن