• news

خیبر پی کے: ذیابیطس کے خاتمے کا ایکشن پلان تیار، غیرصحتمند کھانوں پر ٹیکس لگے گا

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے ذیابیطس کے خاتمے کیلئے ملک کے پہلے صوبائی ایکشن پلان کی تیاری اور نفاذ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، پلان کے تحت عوام الناس کو آگاہی اور علاج معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، غیرصحتمندانہ کھانوں پر ٹیکس لگیں گے، زیادہ سے زیادہ پارکس اور واکنگ ٹریک بنائے جائیں گے، سکولوںمیں بھی آگہی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی ایک وفد سے ملاقات میں میں کرائی جس میں ڈنمارک کی نائب سفیر ہیلے نیلسن، رانا افضل ظفر، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ ذیابیطس کے سربراہ پروفیسر اے ایچ عامر اور خیبر پی کے ذیابیطس فورم کی صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی بھی موجود تھے۔ وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا مقصد ا±نھیں خیبر پی کے صوبائی ذیابیطس منصوبے کی سفارشات پیش کرنا تھا۔ پروفیسر اے ایچ عامر نے سفارشات پیش کیں جن کا ہدف صوبے میں ذیابیطس سے بچاﺅ، تحفظ اور تدارک ہے۔ سفارشات میں صوبے میں ذیابیطس سے پیدا ہونے والے خطرات سے عوام الناس کی آگاہی کیلئے ایک انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی ڈایابیٹولوجی کا قیام شامل ہے۔ علاوہ ازیں، یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ایک موثر ڈایا بییٹیس ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے جو ذیابیطس سے ہونے والی اموات اور اسکے شکار مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کریگا۔ وزیراعلیٰ نے ذیابیطس کے خاتمے کیلئے تجاویز کے وفد کے کام اور کوششوں کو سراہا۔

خیبر پی کے/ ذیابیطس

ای پیپر-دی نیشن