• news

پاکستان کا شمار دنیا کے 9 کم ترین خواندہ ممالک میں ہوتا ہے: عطاء الرحمن

کراچی (صباح نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان 9 کم ترین خواندہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں بجٹ کا محض 2 فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے۔ نجی کالج کے کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ اگر پرائیوٹ سیکٹر تعلیم میں کردار ادا کرے تو بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نوازشیریف نے بجٹ کا 4 فیصد مختص کر نے کا کہا تھا امید ہے کہ وہ اسے پورا کریں گے۔ کانووکیشن میں بی بی اے اور ایم بی اے کے 29 طلبا کو اسناد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈ میڈل دئیے گئے۔

عطاء الرحمن

ای پیپر-دی نیشن