• news

حافظ سعید کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی: ترجمان افغان آرمی

کابل (این این آئی) افغان حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں داعش کے شدت پسند گروپ کے چوٹی کے کمانڈر کی ہلاکت کے خبر کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ایک روز قبل افغان اہل کاروں نے کہا تھا کہ امریکی ڈرون حملے میں علاقے کے دولت اسلامیہ کے چوٹی کے کمانڈر سمیت 11 باغی ہلاک ہوئے۔تاہم ضلع اچین کے گورنر حاجی غالب نے بتایا کہ موصول ہونے والی اطلاع درست نہیں تھی۔ اصل اطلاع ملنے پر کہا گیا ہے وہ ہلاک نہیں ہوا۔ غالب نے کہا کہ داعش کے 12جنگجو جن میں دولت اسلامیہ کا ایک کمانڈر شامل تھاعلاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے۔کرنل محمد نعمان حاطفی، جلال آباد میں آرمی کور کے ترجمان نے حافظ سعید خان کی ہلاکت کی اطلاعات کو رد کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ حافظ سعید افغانستان میں نہیںوہ پاکستان میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن