15ہزار ٹن چاول لے کر پاکستانی جہاز کیوبا روانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی جانب سے 15ہزار ٹن چاول لے کر جہاز کیوبا روانہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کیوباکو چاول بھیجنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا پاکستان کیوباکی ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔ کیوبا نے جس طرح زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد کی تھی اسی جذبے کے ساتھ کیوبا سے تعاون کرے گا۔
چاول