• news

پنجاب: 4 ماہ میں زرعی انکم ٹیکس کا ہدف 76 کروڑ، 23 کروڑ وصول ہوئے

لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں رواں مالی سال 2015-16ء میں جولائی سے اکتوبر (4 ماہ) کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں 68.81 فیصد کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کیلئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف 76 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کیا تھا لیکن محکمہ مال پنجاب صرف 23 کروڑ 90 لاکھ 99 ہزار روپے کی وصولی کرسکا جو مقررہ کردہ ہدف کے مقابلے میں 52 کروڑ 75 لاکھ 68 ہزار روپے کم ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کی ٹیکس وصولی کی صورتحال کے مد نظر خدشہ ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ واضح رہے گذشتہ مالی سال 2014-15ء میں بھی اتنی مدت کے دوران محکمہ مال پنجاب کا محکمہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا پنجاب نے 67.3 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا تھا جس کے مقابلے میں ہدف 6 کروڑ 16 لاکھ 65 ہزار روپے کا زرعی انکم ٹیکس حاصل ہو سکا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن