ایکواڈور میں ذکاوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
کویٹو (اے پی پی) ایکواڈور میں ذکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ذکا وائرس سے 2مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک 23سالہ خاتون اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔