• news

ساہیوال: گھریلو جھگڑے پر خاوند کے پھینکے گئے تیزاب سے بیوی بچ گئی زد میں آکر سالی جھلس کر زخمی

ساہیوال (نامہ نگار) نواحی گائوں میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اپنی بیو ی پر تیزاب پھینک دیا مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی اور اُسکی سالی تیزاب کی زد میں آکر جھلس گئی۔ باغ علی کی بیوی نے عدالت میں بچوں کے خرچہ کا دعویٰ کیا ہوا تھا جو کہ عدالت سے اُسکے حق میں ڈگری ہو گیااس رنج پر ملزم باغ علی نے اپنی بیوی نعیم بی بی پر تیزاب پھینک دیا جو معجزانہ طور پر بچ گئی مگر اُسکے ساتھ اُس سالی شازیہ تیزاب کی زد میں آکر جھلس گئی۔

ای پیپر-دی نیشن