• news

2016 کے پہلے دس دن، ملک بھر میں 182افراد قتل

اسلام آباد(آئی این پی)سال2016 کے پہلے دس دنوں میں ملک بھر میں 182افراد کو قتل کر دیا گیا،77ڈاکے ، 35 ریپ، اغواء برائے تاوان کے4 اور بھتے کے 8 کیس درج کئے گئے، ملک بھر میںانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 20مقدمات درج ہوئے، مجموعی طور پر جرائم میں پنجاب پہلے ،سندھ دوسرے اور کے پی کے تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر رہا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قتل ،ڈکیتی ، اغواء ،ریپ اور بھتہ خوری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔سرکاری دستاویز کے مطابق یکم سے دس جنوری تک پنجاب میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ رہی تاہم بھتہ خوری کے زیادہ مقدمات سندھ میں درج ہوئے جبکہ بلوچستان میں اغوا ء برائے تاوان کے واقعات زیادہ ہیں، دستاویز کے مطابق پنجاب میں 96 قتل ،40ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 1کیس رپورٹ ہوا،سندھ میں قتل61،ڈکیتیاں23،ریپ04 اور بھتے کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ،کے پی کے میں قتل20، اغواء برائے تاوان کی ایک واردات ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن