ڈسکہ: 2 اوباشوں کی 12 سالہ لڑکے سے زیادتی
ڈسکہ (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) 2 اوباشوں نے 12 سالہ محنت کش بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق موضع جامکے چیمہ کے رہائشی محنت کش محمد اقبال کا 12سالہ بیٹا رات کو ابلے ہو ئے انڈے فروخت کرتا تھا گزشتہ رات وہ کام پر گیا تو اسے دو اوباش ورغلا پھسلا کر لے گئے اور باری باری اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ موترہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔