• news

پی آئی اے نے 7سال میں 34 ارب 58 کروڑ روپے کا قرض لیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے گزشتہ سات سال میں 34 ارب 58 کروڑ کا قرضہ حاصل کیا۔ پی آئی اے کا کل قرضہ 174 ارب 61 کروڑ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آن لائن کو حاصل دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کا قرضہ 2008ء سے 2015ء کے درمیان 140 ارب سے بڑھ کر 174 ارب ہو گیا۔ سال 2009ء میں 2 ارب 82 کروڑ‘ سال 2011ء میں ایک ارب 15 کروڑ‘ سال 2012ء میں 18 ارب 84 کروڑ‘ سال 2015ء میں 13 ارب 25 کروڑ روپے قرضہ لیا۔ اس طرح کل قرضہ کا 35 فیصد نیشنل بنک آف پاکستان سے لیا گیا جو 61.09 ارب روپے ہے۔ سال 2015ء کے آخر تک شارٹ ٹرم قرضہ 36 ارب 97 کروڑ، لانگ ٹرم قرضہ 77 ارب 30 کروڑ‘ اثاثوں پر قرضہ 20 ارب 42 کروڑ اور سکوں کی مد میں 39 ارب 91 کروڑ روپے قرضہ ہے۔ پی آئی اے میں خسارے کی شرح میں اضافے سے مسلسل قرضوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی کل قرضہ جات میں سے 87 فیصد نان فلیٹ قرضہ ہے اور 174.6 ارب روپے کے کل قرضہ میں سے صرف 54 فیصد ہے اور باقی قرضہ بھی 46 فیصد ادائیگی ہونی ہے۔ پی آئی اے پر بڑھتا قرضہ کا وزن کسی بھی قومی اثاثے سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن