• news

عمران فاروق قتل کیس، معظم علی کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی)ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج (پیرکو) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم خالد شمیم اور محسن علی کے اعترافی بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بھیج رکھا ہے۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں ایف آئی اے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی، عمران فاروق قتل کیس کی ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے جبکہ عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ بھی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن